Adbi Maloomat 9

By | November 29, 2019
ایک مشورہ
ایک جنگل میں ایک شیر کا بچہ پانی میں ڈوب رہا تھا اس کو ڈوبتا دیکھ کر بکری کو رحم آگیا اور اس نے اسے بچان لیا جب اس بات کا شیر کو پتا چلا تو شیر نے اعلان کیا کہ آج کے بعد بکری جنگل کی رانی ہے یہ بات کوا بھی سن  رہا تھا۔ اس نے  سوچا میں بھی کسی کے ساتھ نیکی کروں تو مجھے بھی عزت ملے ۔ایک دن اس نے دیکھا کہ چوہا ڈوب رہا تھا پانی میں، وہ گیا اور اس کو پانی سے باہر نکال لیا۔ چوہے کو ٹھنڈ لگ رہی تھی لہزا اس نے اس کو پروں میں چھپالیا ۔ تھوڑی دیر میں چوہا بھاگ گیا جب کوا اڑنے لگا تو زمین پر گر گیا ۔اس کے سارے پر چوہا کتر گیا تھا کوا بکری کے پاس گیااور بولا کہ تو نے مدد کی تو رانی بن گئی اور میں نے مدد کی تو پروں سے بھی گیا ۔ بکری بولی پاگل مدد کرنے سے پہلے کم از کم نسل تو دیکھ لیتے مہربانی اس کے ساتھ اچھی لگتی ہے جس کی کوئی نسل ہو ۔۔کم نسل کو عزت دو گے تو  پچھتانا پڑے گا.